واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پرعزم ہے اور ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام فریقین سے مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنے کی اپیل کی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں، جو امریکا کے لیے کامیابی کی علامت ہے۔ انہوں نے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی کے حوالے سے افواہوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا ہے۔
صدر ٹرمپ نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے بلیسٹک میزائلوں کے معاملے پر کہا کہ اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور قطر کے میزائلوں کے حوالے سے بھی بات کی۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے باوجود خلیج میں امریکی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی بات کی۔ امریکی نائب صدر نے بھی ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والی تنصیبات کی تباہی کا ذکر کیا۔


