ہومانٹرنیشنلامریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کردی

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کردی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خطے میں موجود رہیں گے۔

ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے اقدامات اسلام آباد معاہدے کے تحت کیے جائیں گے۔ کونسل کے مطابق پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامے جاری کرے گی اور جہازوں کو دیے گئے راستے اور وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔

امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قطر نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا ہے۔ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو مثبت قرار دے رہی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور فتح حاصل ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں