پیرس (لارڈ میڈیا): امریکہ اور ایران نے کئی دہائیوں پر محیط کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے وارسیائی محل میں صدر میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں دستخط کیے۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت جاری کی ہے جس کا ٹائٹل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا گیا ہے۔ یادداشت کے تحت دونوں ممالک آئندہ 60 روز کے دوران ثالثی ممالک کی موجودگی میں مذاکرات کریں گے تاکہ ایک جامع اور حتمی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یادداشت کے فارسی اور انگریزی زبانوں کے متن پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ تشریحی تنازعات سے بچا جا سکے۔
مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، اقتصادی پابندیوں، تیل کی برآمدات اور علاقائی سلامتی کے امور شامل ہوں گے۔ عالمی مبصرین اس پیشرفت کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔


