ہومانٹرنیشنلپوپ لیو نے ایران امریکا امن معاہدے کا خیرمقدم کیا

پوپ لیو نے ایران امریکا امن معاہدے کا خیرمقدم کیا

ویٹی کن سٹی (لارڈ میڈیا): پوپ لیو نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ پوپ لیو نے بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ دونوں ممالک جمعہ کو باضابطہ امن معاہدے پر دستخط کریں گے، اور امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی اور تنازعات کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ پوپ لیو نے زور دیا کہ جنگ کے بجائے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام ہی مسائل کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے کے استحکام کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی برادری سے امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک فوجی کارروائیوں سے گریز کریں گے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں