ہوماہم ترینحکومت کی نادرا منصوبے کے لئے 2 ارب 19 کروڑ کی گرانٹ...

حکومت کی نادرا منصوبے کے لئے 2 ارب 19 کروڑ کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نادرا منصوبے کے لئے 2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی ہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

مزید برآں، ای سی سی نے پاسپورٹ بک لیٹس کی پرنٹنگ اور خدمات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 5 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد ماڈل جیل، نیشنل پولیس ہسپتال اور سکیورٹی ڈیش بورڈ منصوبوں کے لئے 2 ارب 12 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے لئے 24 کروڑ سے زائد کی گرانٹ اور خیبرپختونخوا سروس ڈیلیوری منصوبے کے تسلسل کے لئے نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 5 ارب روپے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یوریا کی مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے گیس سپلائی 30 جون 2026 تک جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں