ڈیرہ غازی خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی چیک پوسٹ عمر فاروق پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس میں ایلیٹ فورس کے 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں دہشتگردوں کے متعدد حملوں کو پنجاب پولیس نے ناکام بنایا ہے، تاہم یہ حملہ پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان: دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید