تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیا ہے کہ ایران کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں کوئی سیکیورٹی اتحاد کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے خطے کے تمام ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
اتوار کو تہران میں مقامی عہدیداروں اور سماجی کارکنوں سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تمام علاقائی ممالک کی شرکت پر مبنی ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی و اسرائیلی جنگ کے تجربے نے ثابت کیا کہ ایران کو خارج کر کے علاقائی سلامتی ممکن نہیں۔ ایرانی عوام نے مخالفین کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
عراقچی نے کہا کہ ایران کی مزاحمت خطے اور عالمی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہے اور ایران حالیہ تنازع کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ 28 فروری سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملے کیے، جس کے جواب میں ایرانی افواج نے میزائل اور ڈرون کارروائیاں شروع کیں۔


