ہومانٹرنیشنلصدر ٹرمپ کا اسرائیل کے بیروت حملے پر اظہار افسوس

صدر ٹرمپ کا اسرائیل کے بیروت حملے پر اظہار افسوس

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے بیروت پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اسرائیل اور حزب اللہ دونوں سے فوری طور پر حملے روکنے کی اپیل کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ایک اہم معاہدے کے قریب ہیں، جسے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، لیکن جس حملے کے ردعمل میں کارروائی کی گئی، وہ معمولی تھا اور اس کا کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی حملے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں حزب اللہ کے رہنما علی الحج بھی شامل ہیں، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پانے کے قریب ہے جو لبنان سمیت پورے خطے میں امن لائے گا۔ انہوں نے فریقین کو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنے کی تاکید کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں