ہومUncategorizedڈیجیٹل ٹیکس سسٹم انٹیگریشن میں ناکامی پر سخت کاروائی کا اعلان

ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم انٹیگریشن میں ناکامی پر سخت کاروائی کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس بل 2026 کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تجاویز دی گئی ہیں، جن کے تحت ڈیجیٹل ٹیکس سسٹم سے عدم انٹیگریشن پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

فنانس بل میں ایف بی آر سے ڈیجیٹل انٹیگریشن نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ 50 لاکھ روپے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مقررہ مدت میں انٹیگریشن نہ کرنے والے کاروبار سیل کیے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فنانس بل میں جعلی اور فرضی ٹیکس انوائسز کے خلاف سخت اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔ جعلی انوائس جاری کرنے والوں پر انوائس کی مکمل مالیت کے برابر جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ان کی عوامی فہرست جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

فرضی انوائسز پر حاصل کردہ ٹیکس کریڈٹ خودکار طور پر منسوخ ہوگا اور جعلی انوائسز کے خلاف آٹومیٹڈ ایکشن سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ ان پٹ اور آؤٹ پٹ ٹیکس میں فرق ثابت ہونے پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔

غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر سرچارج کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ہوگا جبکہ جعلی انوائسز کے معاملات میں خریدار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ 60 دن میں ٹیکس کریڈٹ واپس نہ کرنے پر 20 فیصد اضافی جرمانے کی تجویز ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں