ہومانٹرنیشنلایران نے امریکی صدر کے دعوے کو رد کر دیا

ایران نے امریکی صدر کے دعوے کو رد کر دیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی اتوار کو کسی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق، صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کے باعث چودہ جون کو کرنا چاہتے ہیں اور اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط آنے والے دنوں میں کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد جنگ کا فوری خاتمہ ہے جبکہ جوہری پروگرام سے متعلق کوئی شق اس کا حصہ نہیں ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے جس کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا اور ایران کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ اس معاہدے میں کوئی مالی تبادلہ شامل نہیں ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اور تعاون پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں