ہومانٹرنیشنلایران امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں متوقع

ایران امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کر لے گا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان اس معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں کر رہا ہے اور اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سنجیدگی اور وابستگی کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاہدے کو خطے میں مستقل اور دیرپا امن کے قیام کے لئے ایک مضبوط بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کوشش میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ معاہدے کی تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی اور میڈیا سے درخواست کی کہ اس کے مواد کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں