ہوماہم ترینقومی اسمبلی بجٹ میں 17 ارب کا اضافے کی تجویز پیش

قومی اسمبلی بجٹ میں 17 ارب کا اضافے کی تجویز پیش

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لیے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات پر 5 ارب 35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے بجٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ ان کے دفاتر کے اخراجات کے لیے 39 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے لیے 9 ارب 24 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور ان کے چیمبر اسٹاف کے لیے 8 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے لیے 16 کروڑ 89 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات میں پاکستانی ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے لیے بھی 50 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں