ہوماہم ترینعمران خان طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل

عمران خان طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا)، 21 اگست: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب سخت حفاظتی انتظامات کے تحت طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ڈاکٹرز بھی طبی معائنے کے عمل میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شفا انٹرنیشنل اسپتال کے راستے اور اطراف میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو شفا اسپتال کے بجائے پمز منتقل کیا گیا۔ طبی معائنے کے دوران عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی موجود رہیں اور معائنے و علاج کے تمام مراحل میں ان کے ہمراہ رہیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے تفصیلی طبی معائنے کے بعد عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا گیا، جس کے بعد انہیں مزید اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی اور صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق عمران خان کو ماضی میں بھی ضرورت کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی جب انہیں طبی معائنے یا علاج کی ضرورت پیش آئے گی، انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کے تحت ہوئی، جبکہ طبی معائنے کے بعد ان کی اڈیالہ جیل واپسی عدالتی حکم کے تحت کیے گئے طبی عمل کی تکمیل کے بعد عمل میں آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں