ہومتازہ ترینورزش کی عادت سے دماغی امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

ورزش کی عادت سے دماغی امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

لندن (لارڈ میڈیا): ایک نئی تحقیق کے مطابق ورزش کی عادت دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جرنل پلوس ون میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معتدل جسمانی سرگرمیاں ڈپریشن اور انزائٹی کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دوری عام دماغی امراض جیسے ڈپریشن اور انزائٹی کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے 18 سے 35 سال کی عمر کے 10 ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا۔

ان افراد سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور شدت کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جسمانی سرگرمیوں کی عدم موجودگی اور ایک سال بعد دماغی امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق نے واضح کیا کہ ورزش کے تسلسل کو برقرار رکھنا اس کے دورانیے یا شدت سے زیادہ اہم ہے۔ ہر ہفتے 10 گھنٹے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے عام دماغی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ ہر ہفتے کم از کم ڈھائی گھنٹے ورزش بھی فائدہ مند ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں