لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی مون سون بارشوں بارے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیہ میں 37ملی میٹر ،کوٹ ادو میں 31، ڈیرہ غازی خان 29،بھکر میں 23،میانوالی 8، لاہور7، نارووال میں 6، قصور میں 3، منڈی بہائوالدین 2اور ملتان میں 1ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں شدید بارش ہوئی ۔ ترجمان کے مطاق آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں،بارشوں کا سلسلہ 10جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


