ہومانٹرٹینمنٹاولاد چاہ کر بھی والدین کا قرض نہیں اتار سکتی، فضیلہ قاضی

اولاد چاہ کر بھی والدین کا قرض نہیں اتار سکتی، فضیلہ قاضی

لاہور: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ والدین اولاد کے لیے اتنی قربانیاں دیتے ہیں کہ اولاد چاہ کر بھی کبھی ان کا قرض نہیں اتار سکتی اور اس کا اندازہ اولاد کو تب ہی ہوتا ہے جب وہ خود والدین کے مقام پر فائز ہوتے ہیں، ماں باپ کا رتبہ اور ان کی محبت بے مثال ہوتی ہے، مگر بدقسمتی سے اولاد کو اس کا شعور اکثر دیر سے حاصل ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ تعالی نے ہم سب کو ایک خاندان اور ایک قبیلے سے پیدا کیا ہے، تو ایک فیملی کا سسٹم پہلے سے ہی بنا ہوا ہے، ہماری فطرت اور نفسیات اس طرز پر بنی ہوئی ہے کہ ہم پہلے ایک معاشرے کا حصہ ہوں گے، پھر ایک قبیلے کا، پھر ایک کنبے کا اور پھر ہماری اپنی ایک فیملی بنے گی، جو بھی اس سارے سسٹم سے الگ جانے کی کوشش کرتا ہے، اس کی نفسیات پر کہیں نہ کہیں اثر ضرور پڑتا ہے۔

فضیلہ قاضی کے مطابق یہ سوال ہی غلط ہے کہ کیا اولاد بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے یا نہیں، کیونکہ یہ تو اللہ کا بنایا ہوا قانون ہے اور کوئی بھی اس سے الگ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اولاد کو تو والدین کو اف تک نہیں کہنا چاہیے، معلوم نہیں اولاد اتنی بدتمیزی کیسے کرلیتی ہے، حالانکہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ والدین کو کبھی بھی اف تک نہ کہو، سوائے اس صورت میں کہ وہ تمہیں میرے علاوہ کسی اور کو سجدہ کرنے کا کہیں۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اولاد حد سے زیادہ بدتمیزی کرے اور گھر چھوڑنے کی دھمکی دے تو والدین کو اسے روکنے کے بجائے کہنا چاہیے کہ ہاں، چلے جاو کیونکہ جب وہ باہر کی دنیا دیکھے گا، تو خود ہی عقل ٹھکانے آ جائے گی، جب ایسے بچوں کے پاس پیسے ختم ہوں گے اور وہ دنیا کی سختی کا سامنا کریں گے، تو وہ خود ہی واپس گھر لوٹ آئیں گے۔

اداکارہ کے مطابق، ایسی صورتحال میں بھی اولاد کو والدین سے بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے بلکہ اپنے رویے سے یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ والدین غلطی پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں