ہومUncategorizedپاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 8 لاکھ شہری روزگار کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق شہری علاقوں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہو گئی ہے۔ تعلیم کی شرح 63 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوچستان کو سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے جہاں غربت کی شرح 47 فیصد ہے، جبکہ خیبر پختونخوا 35.3 فیصد، سندھ 32.6 فیصد اور پنجاب 23.3 فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں سے 5 لاکھ 30 ہزار افراد نے سعودی عرب کا انتخاب کیا، جبکہ قطر میں 68 ہزار اور متحدہ عرب امارات میں 52 ہزار افراد مقیم ہوئے۔

توانائی کے شعبے میں قدرتی گیس اور تیل کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئلے کی پیداوار میں 6.5 فیصد اور لوہے کے خام مال کی پیداوار میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں