ہومUncategorizedوفاقی ترقیاتی بجٹ 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب مختص

وفاقی ترقیاتی بجٹ 2026-27 کیلئے ایک ہزار ارب مختص

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی وزارتوں کیلئے 682 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ مختص ہوگا، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 224 ارب 51 کروڑ روپے اور آبی وسائل ڈویژن کیلئے 103 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی پیپکو کیلئے 88 ارب روپے، کابینہ ڈویژن کیلئے 64 ارب 8 کروڑ روپے، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 46 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے ریلوے ڈویژن کیلئے 40 ارب 65 کروڑ روپے مختص ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے 36 ارب 31 کروڑ روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 233 ارب 33 کروڑ روپے، اور ضم شدہ اضلاع کیلئے 56 ارب 7 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص ہونے کی سفارش کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 85 ارب 2 کروڑ روپے، آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 19 ارب 58 کروڑ روپے، قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16 ارب 6 کروڑ روپے، اور داخلہ ڈویژن کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سی پیک 2 کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے مختص ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں