شہر (لارڈ میڈیا): ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لیپ ٹاپ کو ہفتے میں کم از کم ایک بار ری اسٹارٹ کرنا ضروری ہے تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی بہتر ہو اور اس کی زندگی طویل ہو سکے۔
یہ تجویز دی گئی ہے کہ اگر لیپ ٹاپ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تو ہفتے میں دو بار ری اسٹارٹ کرنا چاہئے۔ اگر لیپ ٹاپ کچھ دنوں تک استعمال نہیں کرنا تو اسے شٹ ڈاؤن کر دینا چاہیے۔
ری اسٹارٹ کرنے سے cache اور میموری کلیئر ہوتی ہے، آپریٹنگ سسٹم دوبارہ شروع ہوتا ہے اور سسٹمز اپ ڈیٹس کا درست اطلاق ہوتا ہے۔
ری اسٹارٹ نہ کرنے کی صورت میں بیک گراؤنڈ ایپس کے باعث ریم کی گنجائش متاثر ہو سکتی ہے اور ڈیوائس اکثر کریش ہو سکتی ہے۔


