ہومUncategorizedقومی اسمبلی نے اقبال آفریدی کو بجٹ سیشن کے لیے معطل...

قومی اسمبلی نے اقبال آفریدی کو بجٹ سیشن کے لیے معطل کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو حکم دیا کہ اقبال آفریدی کو ایوان سے باہر نکالا جائے، کیونکہ آفریدی نے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا اور ڈی جی میڈیا سے بدتمیزی کی، جو کہ ناقابل قبول ہے۔

اس معاملے پر فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لی۔

معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے، اسپیکر نے واضح کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں