ہومبسنتتنازعاتڈیرہ غازی خان میں ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا

ڈیرہ غازی خان میں ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا

ڈیرہ غازی خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں ایک ڈکیتی کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے 80 فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھ کر مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا۔ تاہم، ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں پولیس کو مجبوراً درخت کاٹنا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں