ہومUncategorizedدفاعی بجٹ پورا کرنا وفاق کی ذمہ داری: بیرسٹر گوہر

دفاعی بجٹ پورا کرنا وفاق کی ذمہ داری: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ پورا کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے اور یہ ایک آئینی اور اہم معاملہ ہے، جسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔

بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گزشتہ چار سالوں میں ناکام رہی ہے اور ایف بی آر کو اصلاحات لانے میں ناکام بنایا، جس سے کاروباری طبقہ متاثر ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ان کا شیئر مکمل طور پر ملنا چاہیے اور این ایف سی کے ذریعے جو عمل براہ راست نہیں کیا جا سکتا، اسے کسی دوسرے راستے سے بھی نہیں کیا جا سکتا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کسی بھی دشمن کے خلاف ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہونا چاہیے۔

پنجاب حکومت کی رعایت سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف اہداف کو پورا کر سکے گا۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں نے وفاق کو درکار 1200 سے 1700 ارب روپے دینے پر اتفاق کر لیا ہے، جو پاکستان کو درپیش اسٹریٹیجک خطرات کے پیش نظر ضروری تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں