ہومUncategorizedکراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک ممکن

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک ممکن

کراچی (لارڈ میڈیا): شہر قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مختلف سمتوں سے 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ تناسب 55 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں