ہومUncategorizedتربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، عوام کیلئے سہولت

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، عوام کیلئے سہولت

تربت (لارڈ میڈیا): تربت میں ایک سال کے کم ترین وقت میں تیار شدہ 120 بستروں پر مشتمل ایف سی اسپتال عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے تعاون سے قائم جدید اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر سروسز دستیاب ہوں گی۔

اسپتال میں مریضوں کو سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساؤنڈ سمیت جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

اسپتال میں جنرل میڈیسن سے نیورو سرجری تک مختلف شعبوں میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات دستیاب ہوں گی۔ مریضوں کے علاج کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز، آکسیجن جنریشن پلانٹ اور 1.1 میگاواٹ پاور بیک اپ بھی موجود ہے۔

عالمی معیار کے مطابق اسپتال میں انفیکشن سے بچاؤ کے لیے جدید صفائی اور جراثیم ختم کرنے کا نظام نصب کیا گیا ہے۔

تربت میں صحت کے شعبے میں شاندار خدمات پر عوام نے ایف سی ساؤتھ اور پاک فوج کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں