کراچی (لارڈ میڈیا): منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف کیس میں پولیس نے سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں انمول کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انمول کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد 3 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں ذیشان، سہیل اور سمیر شامل ہیں۔ رپورٹ میں انمول کے مزید 7 ساتھیوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جن میں فیاض، عاقب، حمزہ، اعزاز، زید اور دو خواتین صابرہ اور اینا شامل ہیں۔ پولیس ان مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔
انمول پنکی کے ساتھیوں کی فہرست منظر عام پر