ہومUncategorizedپیپلز پارٹی کی جی بی انتخابات میں کامیابی

پیپلز پارٹی کی جی بی انتخابات میں کامیابی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اکثریت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو پرامن انتخابات کے انعقاد پر سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے اور یہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔

24 میں سے 18 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے جی بی اے 4 نگر، جی بی اے اسکردو 7، اور جی بی اے اسکردو 9 سے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے جی بی اے 22 گھانچے سے فتح حاصل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت کے عوام نے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کر کے جمہوریت کے حسن کو بڑھایا۔ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی پرامن انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں