ہومبسنتتنازعاتراولاکوٹ میں مسلح افرادکے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید

راولاکوٹ میں مسلح افرادکے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید

راولاکوٹ (لارڈ میڈیا): راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح افراد کی فائرنگ سے آزادکشمیر پولیس کے 4 اہلکار شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آئی جی آزادکشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ آئی جی آزادکشمیر پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ایک منظم، مسلح اور دہشت گردانہ کارروائی ہے جس میں عوامی امن اور ریاستی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو ریاستی نظام اور شہریوں کے تحفظ کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور زخمی اہلکاروں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی رٹ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں