ہومUncategorizedایف آئی اے کا ملک بھر میں ایف اے ٹی ایف ڈیسک...

ایف آئی اے کا ملک بھر میں ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو ڈیسک قیام کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس ڈیسک کے ذریعے ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو دیے گئے چھ مختلف ٹاسک کے بارے میں ایکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، جو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ممکنہ ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر سات روز میں عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لیے سات ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں