ہومبسنتتنازعاتراولپنڈی: اسپتال سے ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

راولپنڈی: اسپتال سے ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): بے نظیر بھٹواسپتال میں زیر علاج منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سرجیکل وارڈ نمبر 9 میں زیر علاج تھا۔

ملزم کی نگرانی کے لیے اے ایس آئی عمران اور کانسٹیبل قمر علی تعینات تھے، لیکن ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پر غفلت کے باعث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید تحقیقات میں پتہ چلا کہ عدنان جمیل اور ایک نامعلوم شخص ملزم کو ویل چیئر پر لے کر گئے اور گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی یہی منظر دیکھا گیا۔

پولیس نے اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ عدنان جمیل اور نامعلوم شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں