ہومانٹرنیشنلٹرمپ کے وکلا کا بی بی سی کو مالی ریکارڈ دینے سے...

ٹرمپ کے وکلا کا بی بی سی کو مالی ریکارڈ دینے سے انکار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف دائر 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں مطلوبہ مالی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بی بی سی کے وکلا کی جانب سے طلب کی گئی مالی معلومات عدالت میں پیش نہیں کیں۔ یہ معاملہ ٹرمپ کی جانب سے دائر کردہ 10 ارب ڈالر کے ہتکِ عزت کے مقدمے سے متعلق ہے جس میں بی بی سی کے وکلا نے ٹرمپ کے مالی معاملات سے متعلق دستاویزات طلب کی تھیں، مگر ان کی قانونی ٹیم نے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات عدالتی دستاویزات میں سامنے آئی ہیں جن کا فنانشل ٹائمز نے جائزہ لیا ہے۔ تاہم، مزید قانونی دلائل یا عدالت کے آئندہ لائحہ عمل کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ پیش رفت مقدمے کی کارروائی میں اہم مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں