ہومUncategorizedسندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی (لارڈ میڈیا): او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے روزانہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.1 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔ اس کامیابی سے علاقے میں مزید تیل و گیس کی تلاش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

او جی ڈی سی نے کہا ہے کہ اس دریافت سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار اور ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ اس سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی دریافت کے نتیجے میں ملکی درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی متوقع ہے، جو معیشت کے لیے خوش آئند بات ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں