مدھیہ پردیش (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک 15 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا جب نویں جماعت کی طالبہ لاپتا ہوئی۔ اہل خانہ کو شبہ تھا کہ رامو گجر نامی نوجوان اس میں ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ رامو نے لڑکی کو لالچ دے کر ایک ویران جگہ لے گیا جہاں اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جنسی زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کیا اور پھر ثبوت مٹانے کے لئے لاش پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ پولیس تحقیقات جاری ہیں۔


