ہومبسنتتنازعاتفورسز نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے: محسن نقوی

فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے: محسن نقوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے 17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے فورسز کی شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور دہشتگردی کے خلاف قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں