ہومUncategorizedکوٹلی ستیاں کے جنگلات میں خوفناک آگ سے تباہی، سیٹلائٹ تصاویر جاری

کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں خوفناک آگ سے تباہی، سیٹلائٹ تصاویر جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں آگ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں، جنہیں سپارکو نے سپیس فور کلائمیٹ پورٹل پر جاری کیا ہے۔ ان تصاویر کے مطابق، آگ نے 25 مقامات پر 3 ہزار 37 ہیکڑ قدرتی جنگل کو خاکستر کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر میں 7 ہزار 500 ایکڑ پر پھیلے جنگلات میں تباہی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 9 مئی سے 29 مئی تک کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ چِیڑ کے قیمتی جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آگ نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائش نسل کو متاثر کیا ہے۔ نئے اُگنے والے پودے اور پنیریاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ نقصان دہ جڑی بوٹیوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

دریائے سندھ اور جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے ضروری ماحولیاتی پٹی کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات نے کئی مقامات پر آگ پر قابو پا لیا ہے، تاہم تیز ہواؤں کے باعث کچھ مقامات پر اب بھی آگ کے خطرات برقرار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں