ہومUncategorizedپاکستانی فارما کمپنی کو عالمی معیار کی منظوری مل گئی

پاکستانی فارما کمپنی کو عالمی معیار کی منظوری مل گئی

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی ایک دوا ساز کمپنی اے ٹی سی او گروپ نے عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انجیکشنز اور آئی ڈراپس کی تیاری کے لیے فارماسیوٹیکل انسپکشن کو آپریشن اسکیم (پی آئی سی ایس) سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی ہے جس نے اپنی اسٹرائل مینوفیکچرنگ فیسیلٹی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔

اے ٹی سی او گروپ کے مطابق اس کی انجیکشنز اور آئی ڈراپس کی تیاری پر مبنی اِسٹرائل مینوفیکچرنگ کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے پر ’پی آئی سی ایس‘ گُڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے، جو دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے ریگولیٹری ادارے شامل ہیں۔ اس سرٹیفکیشن کا مقصد مختلف ممالک میں ادویات کی تیاری کے لیے یکساں معیار کو یقینی بنانا ہے۔

ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبیداللہ ملک نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان کی ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ڈریپ نے عالمی منظوریوں کے حصول کے لیے اپنے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہیں اور ایک منظم پروگرام بھی شروع کیا ہے تاکہ پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی معیار تک پہنچنے میں سہولت مل سکے۔

اے ٹی سی او لیبارٹریز کے گروپ ہیڈ فارما ڈیولپمنٹ ڈاکٹر منیر انور نے بتایا کہ ملائیشیا کے ’پی آئی سی ایس‘ ریگولیٹری ادارے نے کمپنی کی اسٹرائل مینوفیکچرنگ سہولت کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیشن کے بعد کمپنی اپنی منظور شدہ مصنوعات کی دو کھیپیں پہلے ہی ملائیشیا برآمد کر چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق انجیکشنز اور دیگر اسٹرائل ادویات کی تیاری فارماسیوٹیکل صنعت کا انتہائی حساس اور تکنیکی شعبہ ہے، جہاں معیار اور صفائی کے سخت ترین تقاضوں پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس صنعت سے وابستہ حکام کے مطابق یہ پہلی پاکستانی کامیابی ہے جس میں انجیکشنز اور آئی ڈراپس کی اسٹرائل تیاری کے شعبے میں ’پی آئی سی ایس‘ منظوری حاصل کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں