اٹلانٹا (لارڈ میڈیا): اٹلانٹا کے بھارتی نژاد شہری دیو فجی، شادی کے چند گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 25 سالہ دیو اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈاسن کاؤنٹی کے قریب ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دیو اور ہیلی کاپٹر پائلٹ ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دیو کے والدین، جارج اور فیبا فجی، بھارتی ریاست کیرالہ سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔ دیو اور ان کی اہلیہ شادی کی تقریب کے بعد ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے تھے جب موسمی حالات خراب ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔


