ہومانٹرنیشنلپاکستان یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے، کایا کالاس

پاکستان یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے، کایا کالاس

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی بڑی طاقت ہے اور یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے سنگین نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فضائی حملوں کے بجائے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کیے گئے اور دونوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے یورپی یونین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

کایا کالاس نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور جی ایس پی پلس کے تحت مراعات کا تسلسل بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ انہوں نے پاکستان کی امن اور استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں