ہومانٹرنیشنلپاسدارانِ انقلاب کا امریکی فضائی اڈے پر جوابی حملہ

پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فضائی اڈے پر جوابی حملہ

تہران (لارڈ میڈیا): پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس کی ایرواسپیس فورس نے ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے، جسے مبینہ طور پر امریکہ نے جزیرہ سیریک پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔ بیان میں فضائی اڈے کی محلِ وقوع کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم یہ کارروائی دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی یہ کارروائی امریکی حملے کے چند گھنٹوں بعد ہرمزگان صوبے کے جزیرہ سیریک میں کی گئی اور کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

پاسدارانِ انقلاب نے انتباہ دیا ہے کہ اگر جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کی اطلاعات دی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں