ہومUncategorizedآئی ایم ایف مذاکرات کے آخری روز بجٹ اہداف پر اتفاق...

آئی ایم ایف مذاکرات کے آخری روز بجٹ اہداف پر اتفاق متوقع

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے مالی سال 27-2026ء کے بجٹ پر مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 2026 سے 2031 تک کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم حکومت نے ایک فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے، تاکہ نئی انرجی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، بسوں، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر کم شرح ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔ حکومت نے آٹو سیکٹر پر ٹیرف کی شرح 2030ء تک کم کرکے 6 فیصد تک لانے کی تجویز بھی دی ہے۔

حکومت نے مقامی صنعت، برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2022ء سے 2024ء کے دوران معاشی بحران کے باعث آٹو صنعت متاثر رہی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں