ہومUncategorizedنیپرا نے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ اس دوران کیپسٹی چارجز میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ اس سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 94 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

سماعت کے دوران انڈسٹری اور دیگر بجلی صارفین نے اس ریلیف کو خوش آئند قرار دیا۔ پروٹیکٹڈ صارفین کے سلیب میں ممکنہ تبدیلی کے سوال پر پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ سے زائد مستحق صارفین کی رجسٹریشن کا عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔

رجسٹریشن کے بعد ٹیرف میں ردوبدل کا فیصلہ باقاعدہ ضابطے کے تحت ہوگا۔ نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں