ہومUncategorizedکراچی میں اربن فاریسٹ منصوبہ شہر کی آلودگی کم کرنے میں اہم...

کراچی میں اربن فاریسٹ منصوبہ شہر کی آلودگی کم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ میئر کراچی

کراچی (لارڈ میڈیا) : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں اربن فاریسٹ منصوبہ آلودگی کی کمی کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ بھٹو پر 10 ہزار درخت لگ چکے ہیں اور ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ کراچی کو سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لئے اربن فاریسٹ کا منصوبہ ایک بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے شجرکاری مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، جہاں نیم، گل مہر اور دیگر درخت لگائے جائیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں آکسیجن لیول بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کا آغاز کیا گیا ہے، اور گرین سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گرین زونز بنانے میں تعاون کریں اور صدقہ جاریہ کے طور پر پودا لگائیں۔

انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ شاہراہ بھٹو، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، کورنگی کازوے اور تاج حیدر برج پر بھی کام جاری ہے، اور شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں