اوک لینڈ (لارڈ میڈیا) : ایلون مسک کو اوپن اے آئی اور سام آلٹمین کے خلاف دائر کردہ 150 ارب ڈالرز ہرجانے کے مقدمے میں ناکامی ہوئی ہے۔ اوک لینڈ کی وفاقی عدالت کی جیوری نے ایلون مسک کے دعویٰ کو غلط قرار دیتے ہوئے مقدمے کو خارج کر دیا۔ جیوری نے کہا کہ سام آلٹمین اور اوپن اے آئی نے کمپنی کی بنیاد رکھنے کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ایلون مسک نے 2024 میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اوپن اے آئی غیر منافع بخش بنیادوں پر کام کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی، مگر سام آلٹمین نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کی۔مقدمے کی سماعت کے دوران ایلون مسک نے سام آلٹمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے کمپنی کی قیادت کے دوران فلاحی مقاصد کو ترک کر دیا ہے۔ جیوری نے جج Yvonne Gonzalez Rogers کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا، جنہوں نے مقدمے کو خارج کر دیا۔ اوپن اے آئی کے وکیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جیوری نے ایلون مسک کے مقدمے کو ایک حریف کو تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔


