ہومUncategorizedویب سمٹ وینکوور میں شریک عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں کا چین کی جدت...

ویب سمٹ وینکوور میں شریک عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں کا چین کی جدت اور ترقی کوخراج تحسین

کینیڈا کے شہر وینکوور میں پیر سے جمعرات کے روز تک منعقد ہونے والے ویب سمٹ وینکوور میں دنیا بھر سے ابھرتی ہوئی نئی کاروباری کمپنیاں، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی رہنما اکٹھےہوئے۔

اس موقع پر مختلف موضوعات زیرِ بحث آئے تاہم بین الاقوامی ٹیکنالوجی نظام میں چین کے کردار نے حکومتی عہدیداروں اور صنعتی رہنماؤں کی خاص توجہ حاصل کی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کاپسیر نووِکی ، شریک بانی و سی ای او، نو میجک اے آئی

”دراصل ہم چند چینی او ای ایمز (اصل ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں) کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اپنی ٹیکنالوجی کو ان کے نظام کے ساتھ مربوط کیا جا سکے۔ میرے خیال میں چین کا ٹیکنالوجی نظام بہت شاندار ہے۔ مسلسل آزمائش اور بہتری کے عمل کے ذریعے یہاں ترقی میں بہت تیزی آئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے نقطۂ نظر سے یہ ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے اور کئی کمپنیاں بھی اسی سوچ کے تحت کام کر رہی ہیں۔ ہم چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے خواہشمند ہیں۔ خاص طور پر مغربی دنیا میں اور شاید چین میں بھی ہم ایسا چاہتے ہیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کورٹنی فوکودا، شریک بانی، میٹروپولس

”میرے خیال میں یہ بات کافی حد تک تسلیم کی جا رہی ہے کہ چین میں تیز رفتار ترقی اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے۔ ہم اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ بات واضح طور پر سمجھ لی گئی ہے کہ یہ نظام واقعی کام کرتا ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق کم از کم بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری اور مستقبل کے لئے تیار شہروں کی منصوبہ بندی اس نظام کی عملی مثال ہیں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ چین یہ کام بہت سوچ سمجھ کر اور منظم انداز میں کر رہا ہے۔“

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں