ہومUncategorizedلاہور ٹریفک مسائل کی وجہ سے عالمی فہرست میں 144 ویں نمبر...

لاہور ٹریفک مسائل کی وجہ سے عالمی فہرست میں 144 ویں نمبر پر آگیا

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور ٹریفک مسائل کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں 144 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں ان مسائل کی وجہ سے سالانہ 450 ارب روپے کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ شہر میں پیک آورز کے دوران اوسط رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہوگئی ہے، جس سے پیٹرول کی مد میں عوامی جیبوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ٹریفک کی وجہ سے سالانہ 5 لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار فضا کو زہریلا بنا رہی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں 35 فیصد فضائی آلودگی کی بنیادی وجہ ٹرانسپورٹ کو قرار دیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ گاڑیوں میں سالانہ 12 فیصد اضافہ مزید ٹریفک مسائل کو جنم دے رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں