ہومUncategorizedخیبرپختونخوا حکومت کی زمینداروں سے گندم خرید کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کی زمینداروں سے گندم خرید کا اعلان

پشاور (لارڈ میڈیا) : خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ حکومت 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی اور زمینداروں کو قیمت 24 گھنٹے کے اندر مال سپلائی کے بعد دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت، اپوزیشن اور گورنر خیبرپختونخوا میں اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل افریدی نے کہا کہ گیس کی بندش اور آٹے کے بحران نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور امن و امان کی صورتحال حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، جبکہ وفاق صوبے کو اس کا آئینی حق نہیں دے رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں