پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نیکسٹ جین سیفٹی ایپ نوجوانوں کیلئے محفوظ و مقبول ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن گئی۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایک ماہ میں 1900سے زائد صارفین نے ایپ کی چیٹ سروس کے ذریعے بغیر شناخت بتائے اپنے مسائل شیئر کئے، 555سے زائد شہریوں نے ویڈیو کال پر ماہرین سے فوری رہنمائی و مدد حاصل کی۔
ترجمان کے مطابق 700 سے زائد صارفین نے ایمرجنسی سروسز کیلئے نیکسٹ جین سیفٹی ایپ استعمال کی، سیف سٹی میں تعینات ماہرین نفسیات و پولیس کے تعاون سے ذہنی، قانونی اور ایمرجنسی میں مدد یقینی بنائی گئی۔
ترجمان کے مطابق صارفین ایپ میں مکمل پرائیویسی اور اعتماد کیساتھ شکایات درج کروا کر مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں، ایپ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کے فیچرز، فیملی سرکل جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔
ایپ کے ذریعے نوجوان شہری مفت قانونی مشورہ اور ماہر نفسیات سے با آسانی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نوجوان اپنے فیملی ممبرز کو ایڈ کر کے سیفٹی سرکل اور لوکیشن شیئرنگ جیسی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، ایپ میں پنک بٹن، قریب ترین وائی فائی اسپاٹس اور پولیس خدمت مرا کز تک فوری رسائی جیسی سہولیات بھی شامل ہیں جس سے صارفین استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔


