ہومپاکستانجواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے سی ای او مقرر،...

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے سی ای او مقرر، مئی میں عہدہ سنبھالیں گے

وفاقی حکومت نے جواد احمد چیمہ کو پی ایس او کا نیا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جواد چیمہ 18مئی 2026ء کو عہدہ سنبھالیں گے، ان کی تقرری بورڈ کی منظوری سے تین سال کیلئے کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئے سی ای او کو توانائی شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ انہوں نے ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

جواد احمد چیمہ اس سے قبل شیل پاکستان کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں، جبکہ شیل پی ایل سی میں سٹرٹیجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،علاوہ ازیں وہ کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں