ہومتازہ ترینچین کے پانچ سالہ منصوبے میں نئے مواقع، جرمن کمپنیاں سرمایہ کاری...

چین کے پانچ سالہ منصوبے میں نئے مواقع، جرمن کمپنیاں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے پُرعزم

چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026 تا 2030) کے خاکے میں اُن ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ترقی دی جائے گی۔ ان صنعتوں میں نئی توانائی، روبوٹکس، ہوابازی اور خلائی شعبہ شامل ہیں۔

چین میں مضبوط بنیاد رکھنے والی جرمن کمپنیاں اس پیش رفت کے جواب میں ٹھوس منصوبوں اور نئی سرمایہ کاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

کوٹنگ بنانے والی دنیا کی سرفہرست کمپنی مینکی وِچ نے سال2025 میں چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر پِنگ ہُو میں عالمی سطح کا اپنا سب سے بڑا پیداواری یونٹ نصب کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بینجمن جوئتھے، منیجنگ ڈائریکٹر، مینکی وِچ ، چائنہ

” ہمیں امید ہے کہ ژے جیانگ میں قائم اس نئے پلانٹ کے ساتھ ساتھ ہم آئندہ پانچ برسوں میں دستیاب تمام مواقع کو بھی استعمال میں لائیں گے۔ہم ہوابازی کی صنعت میں بھرپور کام کر رہے ہیں۔ ہم انسان نما روبوٹ بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس مصنوعات کا مکمل مجموعہ موجود ہے جو ان صارفین کی خدمت کے لئے تیار کیا گیا ہے جو چینی حکومت کے ان مقررہ اہداف سے فائدہ اٹھائیں گے۔

میں لمبے عرصے کے لئے چین کے حوالے سے بہت پُرامید ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہاں چین میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ اس منڈی میں مزید جگہ بنائی جا سکے۔”

ژے جیانگ کے پِنگ ہُو اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون میں سال2025 کے دوران 50 سے زائد جرمن کمپنیوں کی مجموعی پیداوار ایک ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ماؤ فانگ یِنگ، انچارج جرمن سرمایہ کاری، پِنگ ہُو اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون

” اپنے زون میں کام کرنے والی کاروباری کمپنیوں کے ساتھ حالیہ رابطوں کے دوران ہمیں اکثر یہ فیڈ بیک ملا ہے کہ بہت سی کمپنیاں مستقبل قریب یا آئندہ دو سے تین برسوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پیداوار میں توسیع کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔”

جرمن چیمبر آف کامرس نے چین میں کاروباری اعتماد کے حوالے سے سال 2026- 2025 کے سروے میں بتایا ہے کہ 93 فیصد کمپنیاں چینی منڈی میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تقریباً 65 فیصد کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ پانچ برسوں میں چین کی معاشی ترقی کے بارے میں پُر اعتماد ہیں۔

جرمن اکنامک انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران چین میں جرمنی کی نئی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 7 ارب یورو (8.08 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل تقریباً 4.5 ارب یورو تھی۔

ہانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں