ہومانٹرنیشنلایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرینگے، ٹرمپ

ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرینگے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے اور چیزیں بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، اسلام آباد میں ایران کیساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران کی فوج تباہ کر دی، نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158بحری بیڑے بھی تباہ کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے، جلد ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دینگے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں