یورپی ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہنگری حکومت کو شکست ہوگئی ہے جبکہ اپوزیشن کو غیر معمولی جیت حاصل ہوئی ہے۔
ہنگری کی اپوزیشن جماعت تیسزا پارٹی نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح شکست دیدی ہے، وزیرِاعظم نے حریف قدامت پسند پیٹر میجیار سے شکست تسلیم کر لی، پیٹر میجیار سابق حکومتی اندرونی شخصیت اور ایک نئے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نظام کی تبدیلی کا وعدہ کیا ہے۔
انتخابات میں پیٹر کی کامیابی کے بعد حامیوں نے جشن نے منایا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، رات بھر خوشی منائی۔
وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ انتخابی نتائج اگرچہ ابھی حتمی نہیں مگر واضح اور قابلِ فہم ہیں، ہمارے لئے یہ تکلیف دہ ہیں لیکن میں جیتنے والی جماعت کو مبارکباد دیتا ہوں۔


